نئی دہلى يکم دسمبر (يو اين آئى) صحت وخاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر مسٹر جے پی نڈا نے کہا کہ ایڈس کا عالمی دن ایک ایسا موقع ہے جب ہم ایڈس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لئے اپنی عہد
بستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔
انھوں نے سبھی سے خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی کہ اس دن اس بات کا عہد کریں کہ وہ ان لوگوں کی مدد کریں گے جنھیں ایچ آئی وی ہے اور وہ باوقار زندگی گزارنے میں بھی ان کی مدد کریں گے۔